اداکار شان کی والدہ نیلو خالقی حقیقی سے جاملیں

لاہور: ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن اور اداکار شان کی والدہ نیلو 81...
شائع 30 جنوری 2021 09:27pm

لاہور: ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن اور اداکار شان کی والدہ نیلو 81 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں، وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق شان نے ٹویٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ والدہ کا انتقال اُن کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔