دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل راولپنڈی روانہ ہوگا

کراچی: قومی ٹیسٹ اسکواڈ 31 جنوری بروز اتوار کو کراچی سے راولپنڈی...
شائع 30 جنوری 2021 08:57pm

کراچی: قومی ٹیسٹ اسکواڈ 31 جنوری بروز اتوار کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگا۔ 20 رکنی اسکواڈ یکم فروری بروز پیر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پیر کی صبح قومی ٹیم ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔

منگل کو بھی قومی ٹیم ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ سیشن کے اختتام پر آل راؤنڈر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔

بدھ کے روز بھی قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن شیڈول ہے جبکہ سیشن کے اختتام پر کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔