پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز، لاہورمیں انتظامات سےمتعلق پلان تیار

لاہور: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز کیلئے...
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2021 06:55pm

لاہور: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز کیلئے لاہور میں انتظامات سے متعلق پلان تیار کرلیا گیا۔ 11 سے 14 فروری لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت اجلاس میں پی سی بی، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو پاکستان بمقابلہ جنوری افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ میچ کیلئے ٹریفک و ایمرجنسی پلان تیار ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کمرشل سرگرمیاں بند رہیں گی اور ایک فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی رہائش، روٹ اور اسٹیڈیم کے اندر و اطراف میں سرچ و سویپنگ ہوگی۔ سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی سطح پر تمام انتظامات اور سیکیورٹی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہوگی۔