ابوظہبی ٹی ٹین لیگ: قلندرز نے پونے کو باآسانی شکست دیدی

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے فاتحانہ آغاز کردیا۔ شیخ زید...
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2021 05:45pm

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے فاتحانہ آغاز کردیا۔ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پونے ڈیولز کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پونے نے پہلے کھیل کر 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر 107 رنز اسکور کئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے 54 اور درویش رسولی نے ناٹ آؤٹ 39 رنز اسکور کئے۔ قلندرز کے سلطان احمد اور کرس جارڈن ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب میں قلندرز نے مطلوبہ ہدف 8 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ ٹام بینٹن نے 48، کپتان سہیل اختر نے 33 اور شرجیل خان نے 28 رنز بنائے۔