قومی اسمبلی: ایسٹ ریکوری یونٹ کی تفصیلات پیش
مشیر احتساب شہزاد اکبر نے قومی اسمبلی میں ایسٹس ریکوری یونٹ کی تفصیلات پیش کردیں اور کہا حکومت نے کسی پرائیوٹ فرم سے ایسٹس ریکوری کیلئے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔
قومی اسمبلی میں ایسٹس ریکوری یونٹ کی تفصیلات پیش کردی گئیں ۔مشیر احتساب شہزاد اکبر کاکہنا تھا کہ کسی پرائیوٹ فرم سے ایسٹس ریکوری کیلیےمعاہدہ نہیں کیا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے ٹی او آرز کابینہ نے منظور کیے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ایسٹس ریکوری یونٹ پر4کروڑ70لاکھ خرچ ہوئے، 339ارب 30 کروڑ کی ریکوری کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 318 ارب کے بیرون ملک اثاثوں کا سراغ لگایا، براڈ شیٹ کو ادائیگی2008 میں کی گئی۔
مشیراحتساب شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے براڈ شیٹ جیسےمعاملات دوبارہ سامنےنہ آئیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔