'براڈشیٹ معاملہ پاکستان کا ہے' پروگرام آج رانامبشر کے ساتھ میں بات چیت
لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کےکام میں ڈیڈلاک زیادہ ہیں۔ براڈ شیٹ اسکینڈل پی اےسی میں لایانہیں جارہا۔ براڈشیٹ معاملہ پاکستان کا معاملہ ہے۔
یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
رانا تنویر نے کہا کہ پی اےسی کےپاس15سے20سال پرانےمسائل ہیں، براڈشیٹ معاملےکاجائزہ3،4دن میں ہوناچاہئےتھا۔
راناتنویر نے مزید کہا کہ نیب نےریکارڈ فراہم کرنےکیلئےوقت مانگا، نیب نےریکارڈ فراہمی کیلئےایک ماہ کاوقت مانگا۔
راناتنویر کا کہنا تھا کہ ریکارڈ وزیراعظم کی کمیٹی کوبھیج دیاگیا ہے، پی اےسی میں تمام جماعتوں کےلوگ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب اورحکومتی ادارےسپورٹ کرےتووقت کم لگےگا، براڈ شیٹ اسکینڈل پی اےسی میں لایانہیں جارہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معاملہ پی اےسی میں لانےمیں ہچک رہی ہے، براڈشیٹ معاملہ پاکستان کا معاملہ ہے،راناتنویر پی ڈی ایم کی بنیاد بہت مضبوط ہے، پارلیمنٹ کو گدلا کردیا گیا ہے، 2018جیسےانتخابات کیسی ملک کیلئےاچھےنہیں، 2018 کا الیکشن90ء سےزیادہ گدلا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔