سندھ: کورونا ویکسین لگانے کا عمل بدھ سے شروع ہونے کا امکان
سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل بدھ سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق اتوار تک ویکسین مل جائیں گی ۔ وزیراعلیٰ نے مزید خریداری کیلیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ۔۔ ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے ۔ وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق سندھ میں ویکسین بدھ سے لگنا شروع ہوجائے گی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے کیسز سامنے آئے ۔ چھیالیس مریض جان سے گئے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق اتوار تک ویکسین مل جائیں گی ۔ وزیراعلیٰ نے مزید خریداری کیلیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ذاتی رقم سے2لاکھ ویکسین منگوانے کا اعلان کردیا ۔ وہ کہتے ہیں ویکسین ابتدائی طور پر سینیٹرز اور پارلیمنٹیرینز کو لگائی جائے گی۔
ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز یکم فروری سے فعال کردیے جائیں گے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔