یاسر شاہ لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کا ریکارڈ توڑنے کے بے حد قریب

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے علاوہ لیگ ...
شائع 29 جنوری 2021 07:06pm

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا بھی جادو سر چڑھ کر بولا، پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لینے کے بعد دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے ڈین ایلگر، فاف ڈوپلیسی، وین ڈر ڈوسن اور کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو چلتا کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اُن کی وکٹوں کی تعداد 234 ہوگئی ہے، لیجنڈری عبدالقادر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے اُنہیں مزید تین وکٹیں درکار ہیں۔

یاسر شاہ کی جانب سے کراچی ٹیسٹ میں لی جانے والی وکٹیں ذیل میں ملاحظہ کریں۔