جماعت اسلامی کے رہنما حفظ سلمان بٹ سپرد خاک
جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سعد رفیق سمیت مخلتف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے منصورہ لاہور میں پڑھائی۔
نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، پرویز ملک اور تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ ملک کو اسلام اور امن کا گہوارہ بنانا چاہتے تھے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔