بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیدیا

کراچی: سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا...
شائع 29 جنوری 2021 05:53pm

کراچی: سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا ہی میچ جیتنے والے نویں پاکستانی کپتان بن گئے۔ انہوں نے پروٹیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیدیا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی، فواد عالم اور اظہر علی کی شراکت نے میچ بنایا اور پھر نعمان علی اور یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی، دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے باآسانی فتح سمیٹ کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔