اللہ کا شکر ہے جس نے بہت عزت دی، فواد عالم

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم نے شاندار سنچری اسکور کرکے جیت...
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2021 05:38pm

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم نے شاندار سنچری اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہترین پرفارمنس پر مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ کم بیک کا دباؤ ضرور تھا لیکن اللہ کا شکر ہے جس نے بہت عزت دی۔

واضح رہے کہ آج قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے باآسانی فتح سمیٹ کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔