'عمران خان نے قرض کو کورونا سے جوڑا'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نےقرضےکوکوروناسےجوڑا،...
شائع 28 جنوری 2021 10:10pm

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چورچورکرتےکرتےخودچورثابت ہوئےہیں،۔ یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نےقرضےکوکوروناسےجوڑا، وزیراعظم کےتمام ارشادات سامنےآرہےہیں،

انہوں نےمزید کہا کہ چورچورکرتےکرتےخودچورثابت ہوئےہیں۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ 8ہزاریومیہ کرپشن کی نظرہونےوالی رقم کہاں ہے؟

ناصرشاہ نے مزید کہا کہ ادویات،چینی،گیس بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں، براڈشیٹ کورقم دینےکےبعدحصہ بھی مانگاگیا۔

ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ حکمران بدعنوانوں کےبادشاہ نکلے۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ دونوں جماعتوں نےکرپشن کلچرکوفروغ دیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کہتےہیں ایک ڈھیلےکی کرپشن نہیں کی، اوپرسےنیچےتک پورانظام کرپٹ تھا۔