نظام پر الزام، ' عمران خان جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں'

مسلم لیگ ن کے مزکری رہنما و سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم...
شائع 28 جنوری 2021 08:10pm

مسلم لیگ ن کے مزکری رہنما و سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ن لیگ کی قیادت نے یو ٹرن نہیں لیا،عمران خان نظام ناکارہ قراردے کرجان چھڑانےکی کوشش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کوکوئی کام نہیں آتا،حکومت کی سمجھ نہیں کیسے چلتی ہے اورپچھلی حکومت پرالزام لگاتےہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کراچی تاپشاورلوگ فضائی کےبجائےموٹروے پرسفرکوترجیح دیتےہیں جس نظام کےبوسیدہ ہونےکی بات کرتےہیں،اسی سےہم نےسب سےبڑی ترقی کرکےدکھائی تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خطاب میں ایک بار پھر قوم کو لیکچر سنایا،مسٹر یوٹرن آپ خودی پرلیکچر دینے کا کیا حق رکھتے ہیں۔ نواز شریف اور ن لیگ کی قیادت نے یو ٹرن نہیں لیا۔ کراچی میں امن قائم کر کے دکھایا۔ عمران خان نے آکر ترقی کے اس تسلسل کو توڑ دیا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ موجود ہے 2019 ،2020 میں 6فیصد ترقی کی پیشگوئی کررہے تھے، ن لیگ نے ہر وعدہ پورا کرکے دکھایا، اندھیرے ختم کرکے دکھایا۔

انھوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاؤں گا،منہگائی کم کرونگاآج یہ وعدے کہاں ہیں؟ ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں، خودی یہ بھی درس دیتی ہے آدمی جو بات کرتا ہے اس پر کٹ مرتا ہے پیچھے نہیں ہٹتا۔

احسن اقبال نے مزیدکہا کہ وزیراعظم کی تقریر سے لگتاہے کسی این جی او کے سربراہ ہیں،عمران خان نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ڈبو دیا، دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں کہ کسی معیشت نے 2 سال میں 6 فیصد کریش کیا ہو۔