کورونا ویکسین لگانے کیلئے مکینزم تیار
انسداد کورونا ویکسین سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا خصوصی اجلاس ہوا۔ ویکسین کی پہلی کھیپ کے لیے چند روز میں خصوصی طیارہ چین روانہ ہو گا۔ ویکسین لگانے کے حوالے سے مربوط میکنزم تیار کر لیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں انسداد کورونا ویکسین کے حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت اجلاس ہو ا، اجلاس میں صوبائی وزرائے صحت نے ویڈیو لنگ کے ذریعے شرکت کی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کی دستیابی پاکستان میں جلد ممکن ہو سکے گی اوراس سلسلے میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کے لیے چند روز میں خصوصی طیارہ چین روانہ ہو گا۔
نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر میں تمام صوبوں کی جانب سے کورونا ویکسیسن کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبوں میں ضلعی اور تحصیل سطح پر ویکسین سنٹرز بنائے گئے ہیں ہیں۔
معاون خصوصی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا کہ کہ ہم پوری طرح تیار ہیں اور اس مشن میں متحد ہیں مشترکہ کاوشوں سے ہم نے طویل سفر طے کیا ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔