سی ٹی ڈی کی کارروائی،راجن پور سے 2 دہشتگردگرفتار
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے راجن پور سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار...
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے راجن پور سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر راجن پور میں آپریشن کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو فاضل پور ضلع راجن پور کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے دوران کارروائی 9 کلوگرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔