"میں معاف کرنے والا کون ہوتا ہوں، معاف کرنے والی اللہ کی ذات ہے"
کراچی ٹیسٹ میں سنچری پر فواد عالم خوشی سے نہال، کہا خواہش تھی کہ...
کراچی ٹیسٹ میں سنچری پر فواد عالم خوشی سے نہال، کہا خواہش تھی کہ ملک میں پہلے ہی میچ میں سنچری کروں اور اللہ نے عزت دے دی۔
میچ کے بعد ورچوئل ویڈیو کانفرنس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اُن تمام لوگوں کو معاف کیا جن کی وجہ سے آپ کے 10 سال ضائع ہوئے تو فواد عالم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں معاف کرنے والا کون ہوتا ہوں، معاف کرنے والی اللہ کی ذات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں سوچتا 10 سال ضائع ہوگئے بلکہ یہ سوچتا ہوں کہ اس وقت میرے نصیب میں نہیں تھا۔
مڈل آرڈر بلے باز نے مزید کہا کہ جب انسان کے نصیب میں ہوتا ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
جنوبی افریقہ کے کیشف مہاراج اور فواد عالم نے مزید کیا کچھ کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔