فواد کو اسکور کرتے ہوئے دیکھ کر میرا دل خوش ہوتا ہے، این بشپ

کراچی: ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بشپ نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی...
شائع 27 جنوری 2021 07:10pm

کراچی: ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بشپ نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری بنانے پر فواد عالم کی خوب تعریفیں کیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں فواد عالم کی اننگز کو سراہتے ہوئے لکھا کہ جب بھی فواد عالم کو اسکور کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو میرا دل خوش ہوتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ہم اُن کے 10 سال واپس تو نہیں کرسکتے مگر ان خوبصورت لمحات کو اُن کے ساتھ مل کر سلیبریٹ ضرور کرسکتے ہیں۔

این بشپ نے فواد عالم کو "فواد ایور" کا خطاب دیا تو جنوبی افریقی کمنٹریٹر پومی بینگوا نے اس پر لکھا "فواد ایور، بیک ورڈ نیور"۔

واضح رہے کہ آج پاکستان نے اپنی اننگز 4 وکٹوں پر 33 رنز سے آگے بڑھائی تو اظہر علی اور فواد عالم ڈٹ گئے اور 94 رنز کی شراکت بناتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

اظہر علی کی اننگز 51 رنز پر تمام ہوئی اور محمد رضوان 33 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ دوسرے اینڈ پر فواد عالم چٹان بنے رہے اور ہوم گراؤنڈ پر پہلی اور کیرئیر کی تیسری سنچری داغی اور مجموعی طور پر 109 رنز اسکور کئے۔