'برسرِ روزگار لوگوں سے نوکریاں چھینے کو برداشت نہیں کرینگے'

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایک کروڑ...
شائع 27 جنوری 2021 07:04pm

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے سے نئی نوکریوں کی بات نہیں کرتے ہیں لیکن برسرروزگار لوگوں سے نوکریاں چھینے کو برداشت نہیں کریں گے۔

اسٹیل ملزسےجبری برطرف کئےگئےملازمین کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے کہا حکومت کو یہ اختیار نہیں کہ ادارہ کما نہیں رہااس لئےملازمین کو نکالیں۔اپنی ناکام منیجمنٹ کا نزلہ غریب مزدوروں پر گِرانا جائزنہیں۔ عمران خان تو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئے ہیں، اب لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے جبری برطرف ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو ملازمتوں پر فوری بحال کیا جائے۔