شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم
لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے سیکریٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نےمیڈیکل بورڈکی تشکیل کے حوالے سے حکم دیا کہ شہباز شریف کے ذاتی معالج پروفیسر عارف خان، پروفیسر عقیل باری اور پروفیسر نصرت اللہ چوہدری کو بورڈ میں شامل کیا جائے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ کینسر کے مریض ہیں۔شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا قانونی حق ہے۔
شہباز شریف نے جیل میں میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور اس میں ذاتی معالجین کو شامل کرنے کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔