وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، دہشتگرد گرفتار

کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نےمشترکہ کارروائی کرتے...
شائع 27 جنوری 2021 06:50pm

کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئےفرقہ پرست عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایس پی آپریشنز عارف عزیز کے مطابق فرقہ پرست عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا وابسطہ دہشتگرد عباس جعفری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم سے اسلحہ برآمدبھی برآمد ہوا۔

ملزم کانام ریڈ بک کےانتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں یاور عباس کا قریبی عزیز ہے۔ عباس جعفری نے 2014 میں پڑوسی ملک سے عسکری ٹریننگ حاصل کی۔

ملزم نے میڈیکل ایڈ سرویلنس اورخود کارہتھیاروں میں مہارت حاصل کی جبکہ متعدد نوجوانوں کوعسکری ٹریننگ کےلئےپڑوسی ملک لے جا چکا ہےجنہیں کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں کےلئے استعمال جاتا ہے۔ ملزم نے شہرمیں کئی اہم وارداتوں میں ریکی بھی کی۔