پشاور یونیورسٹی: فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ
پشاور یونیورسٹی کے طلبا کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے...
پشاور یونیورسٹی کے طلبا کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا، طلبا کئی روز سے مسلسل احتجاج کررہے تھے۔
رجسٹرار آفس نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا اور کہا کہ ایچ ای سی کی اجازت سے امتحانات آن لائن لئے جائیں۔
جامعہ پشاور کے طلبہ ایک ہفتہ سے سراپا احتجاج تھے، طلبا کا کہنا تھا کہ اگر کلاسز آن لائن ہوئیں تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیے جائیں۔
پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مراسلے میں کہا کہ جہاں فال سمسٹرز دو ہزار بیس کے مڈ ٹرم امتحانات شروع نہیں ہوئے وہاں آن لائن امتحانات لئے جائیں اورہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت سے فائنل ٹرم امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔