چیئرمین اینٹی کرپشن پر تنقید

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیز زمان نے دعوٰی کیا ہے کہ چیئرمین...
شائع 26 جنوری 2021 11:30pm

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیز زمان نے دعوٰی کیا ہے کہ چیئرمین اینٹی کرپشن پنشن کی مد میں ہونے والے کرپشن کے بڑے اسکینڈل سے ہی لا علم ہیں۔

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو بند دیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے چیئرمین اینٹی کرپشن اقبال میمن سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ چیرمین اینٹی کرپشن کو سندھ حکومت کے محکموں میں جاری کرپشن کا علم ہی نہیں، ان سے پینشن اسکینڈل سے متعلق پوچھا تو کہنے لگے، کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی دو سو سے زائد افسران پلی بارگین کرچکے ہیں، پلی بارگین والے افسران کے خلاف تحقیقات کا پوچھا تو بولے، میرے پاس اختیار ہے نا عملہ تربیت یافتہ عمل ہی نہیں۔