' پی ڈی ایم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا'
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی دوڑ سے پیچھے ہٹانے سے متعلق پی ڈی ایم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
وزیراعلٰی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات کی۔
عثمان بزادار کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی دوڑ سے پیچھے ہٹانے سے متعلق پی ڈی ایم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاھا نے ملاقات کی۔ نشاط ڈاھا نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا تاہم وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور بلوچستان کے وزیرخوراک سردار عبدالرحمن کھیتران کی قیادت میں الگ الگ وفود نے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعلی نے صوبے کی بہتری کے لیے جاری پروگروم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد نے بھی ملاقات کی ۔ وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔