انڈر 19 ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کیلئے ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ جاری
لاہور: انڈر 19 ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کیلئے ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ ...
لاہور: انڈر 19 ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کیلئے ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ جاری ہے۔ کیمپ میں ہیڈ کوچ اعجاز احمد سمیت دیگر کوچز نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دئیے۔
لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے انڈر نائنٹین کھلاڑیوں کو ان کی فٹنس اور تکینیک کے حوالے سے لیکچر دیا، کھلاڑیوں کی میچ فٹنس کے حوالے سے خصوصی ٹپس سمیت میچ کی بدلتی صورتحال میں خود کو ڈھالنے کے حوالے سے بھی رہنمائی دی۔
اس کے علاوہ بولنگ کوچ راؤ افتخار انجم نے بولرز کو ان کی بہتر کارکردگی سے متعلق لیکچر دیا جبکہ کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کے حوالے سے بھی خصوصی لیکچرز دئیے گئے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔