شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو فروری تک توسیع کر دی۔
ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا، شہباز شریف کی جانب سے چینی قونصل جنرل کا خط پڑھنے پر پراسکیوشن کا اعتراض، احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت 2 جبکہ رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت میں گواہ محمد شریف کا بیان قلمبند کیا گیا۔ تاہم اس پر وکلا کی جرح مکمل نہ ہوسکی۔
شہباز شرہف نے رخصت ہونے والے چینی قونصل جنرل کا خط عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں انھیں یہ خط بھجوایا گیا جس میں سی پیک کیلئے میری خدمات کو سراہا گیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ یہ خط آپ اپنے ترجمان کے ذریعے سے پڑھوا سکتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے خط پیش کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس خط کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے جیمرز ہٹانے کی بھی درخواست داٸر کی۔
عدالت نے سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ایک گواہ کے بیان پر وکلاء نے جرح مکمل کی جس کے بعد سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی جبکہ آشیانہ ریفرنس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا گیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔