پہلا ٹیسٹ: اوپنر عمران بٹ اور اسپنر نعمان علی کے ڈیبیو کا امکان
کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ...
کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ اور اسپنر نعمان علی کے ڈیبیو کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے پر مشتمل آخری ٹریننگ سیشن کیا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے آپشنل ٹریننگ کی۔
دوسری جانب سیریز کی ٹرافی کی رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی، قومی کپتان بابر اعظم اور مہمان ٹیم کے قائد کوئنٹن ڈی کوک نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ اور اسپنر نعمان علی کے ڈیبیو کا امکان ہے، فائنل الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔