'فضل الرحمان کو نوٹس دینے کا سوچ رہے ہیں'مولانا شیرانی
جیمت علما اسلام کے باغی دھڑے کے رہنماؤں نے کہا یے کہ خلاف آئین اقدام کرنے اور جماعت کا نام اپنے نام سے منسوب کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دینے کیلئے سوچ رہے ہیں جمیعت علما اسلام پاکستان نے نام سے رجسٹرڈ جماعت کے رکن ہیں اور رہے گی۔
کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف سے نکالے گئے رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی ۔حافظ حسین احمد ۔مولانا شجاع الملک ۔مولانا گل نصیب اور دیگر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں پہلے ہی کہ دیا تھا کہ یہ لوگ نہ استفعے دینگے اور نہ ہہ پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو چھوڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی پاکستان کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ ہے جس لیٹر پیڈ پر جماعت رجسٹرڈ یے اس کا نام بھی جے یو آئی پاکستان ہے الیکشن کمیشن نے خلاف قانون جماعت کے نام کو جے یو آئی ف کے نام پررجسٹرڈ کیادو ہزار تیرہ میں مولانا فضل الرحمن سے وضاحت مانگی گئی تھی مولانا نے مجلس عمومی کی درخواست پر کہا کہ جماعت جے یو آئی پاکستان ہی یے ساتھوں نے رکن سازی میں دیانت کا فقدان محسوس کی دو ہزار اٹھارہ میں جے یو آئی ف کی رجسٹریشن کی گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایک سے زائد مرتبہ جے یو آئی ف نے انتخابی نشان قلم کیلئے درخواست کی تھی بلوچستان اور کے پی کے کے ساتھوں نے جماعت کے تحفظات سامنے رکھے اور بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی غلطی سے جے یو آئی ف درج ہوا ہے دستور کے مطابق جماعت کے نام کی تبدیلی کیلئے جنرل کونسل کی منظوری ضروری ہے جے یو آئی پاکستان کے رکن تھے اور رہے گے۔
مولانا شیرانی نے مزید کہا کہ جماعت کے دستور کی خلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دینگے اور ہر ضلع میں رابطہ مرکز قائم کرینگے قوم پرست اور مذہبی جماعتوں خطے آزادی اور جہار کے نام پر خطے میں خطے میں امریکی مفاد کیلئے خون ریزی پیدا نہ کریں۔
مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔