کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روزبعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے،...
شائع 24 جنوری 2021 10:59am

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، فلنگ اسٹیشنز کی بندش کے باعث صارفین اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

بلاخر چھ روز بعدسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے،فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،کسی نے رکشہ کھنیچا تو کسی نے گاڑی،سب کی منزل مقصود فلنگ اسٹیشن تھا۔

سی این جی صارفین کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے گھر چلانا مشکل ہوگیا،کئی کئی روز گاڑی کھڑی رہتی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزپیر کی صبح 8بجے بند کئے گئے تھےجو آج 6روز بعد کھولے گئے ہیں۔