پاکستانی کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی

کراچی: صفائی نصف ایمان ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی...
شائع 22 جنوری 2021 11:46pm

کراچی: صفائی نصف ایمان ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے بعد اسٹیم سے بوتلیں اور دیگر اشیاء خود کوڑے دان میں ڈالیں اور پھر اوپننگ بلے باز عابد علی اس کوڑے دان کو میدان سے باہر لے گئے۔

اسٹیڈیم سے کچرا اٹھاتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی، ملاحظہ کریں۔