صدر کا خصوصی افراد کیلئے سرٹیفکیٹس کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ون ونڈو آپریشن پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کےلئے سرٹیفیکیٹس کے ...
شائع 21 جنوری 2021 07:23pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کےلئے سرٹیفیکیٹس کے عمل میں تیزی لانےکےلئے ملک میں ون ونڈو آپریشن مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاسرٹیفیکیٹس اور اندراج کا موجودہ نظام انتہائی سست اور مشکل ہے اور اسے آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر نےمتعلقہ فریقوں سےکہاکہ خصوصی افراد کےلئے سرٹیفیکیٹس کے عمل میں تیزی لانے کےلئے دارلحکومت اسلام آباد میں طبی ماہرین اور نادرا کے نمائندوں پر مشتمل ایک ادارہ قائم کریں۔

انہوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ معذوری کی تعریف کے بارے میں اتفاق رائے قائم کرنے کےلئے صوبوں سے رابطہ کریں۔

ریڈیو پاکستان