بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان فنانشنل ماڈل پر معاملات طے پاگئے
لاہور: پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان فنانشنل ماڈل پر...
لاہور: پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان فنانشنل ماڈل پر معاملات طے پاگئے، بورڈ نے قانونی نوٹس واپس لے لیا۔
پی ایس ایل سکس کے انعقاد پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان فنانشل ماڈل اور گارنٹی منی کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم ہو گیا۔ دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد پی سی بی نے تمام فرنچائزز کے خلاف قانونی نوٹس واپس لے لیا، جس کے بعد فرنچائزز نے گارنٹی منی جمع کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
فرنچائز کی طرف سے گارنٹی منی جمع ہونے کے بعد فرنچائزز کی تجاویز پر نئے فنانشنل ماڈل پر عمل درآمد کا آغاز ہوجائے گا۔ بعض فرنچائزز نے باہمی رضا مندی سے کچھ روز بعد کے چیک جمع کروائے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔