سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ قطر، باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے قطرکا دورہ ...
شائع 20 جنوری 2021 07:10pm

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے قطرکا دورہ کیا جہاں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں گئیں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا تین روزہ دورہ قطر، دورے کے دوران قطر کی عسکری افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل اور سربراہ قطری بحریہ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر امیری فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔قطری فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے کی تربیت کے لئے تعاون کو سراہا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے قطری فضائیہ کی کامیاب آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور تربیت کے شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔