چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست، سیریز 1-2 سے بھارت کے نام

برسبن: بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے...
شائع 19 جنوری 2021 05:42pm

برسبن: بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے آخری روز بھارت نے 328 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شبھمن گل، چیتیشور پجارا اور ریشبھ پانٹ نے عمدہ بیٹنگ کرکے بھارت کو تاریخی فتح دلادی۔

کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 369 اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 336 اور دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 328 رنز بنا کر تاریخی فتح سمیٹی۔

برسبن گابا کے میدان میں آسٹریلیا کو 33 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی۔ بھارتی ٹیم نے سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرکے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

دوسری جانب بھارت نے ٹیم رینکنگز میں آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھینتے ہوئے خود قبضہ جمالیا ہے۔