سرمائی کھیلوں کا انعقاد، پاک فضائیہ کے اسکیئرز نے میدان مارلیا

گلگت بلتستان میں واقع وادی نلتر میں سرمائی کھیلوں کا انعقاد ...
شائع 19 جنوری 2021 05:19pm

گلگت بلتستان میں واقع وادی نلتر میں سرمائی کھیلوں کا انعقاد ہوا۔ پاک فضائیہ کے اسکیئرز نے 15 ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں 5 تمغے جیت کر میدان مار لیا۔

سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے اسکئیرز نے حاصل کیں۔ اس کٹیگری میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے اسکئیرز اشتیاق اور اشفاق نے طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے جبکہ کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا۔

پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ہر سال باقاعدگی سے سرمائی کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے۔