جھنگ:دوران ڈکیتی قتل کئے جانیوالے رکشہ ڈرائیور کے قاتل گرفتار

جھنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دوران ڈکیتی...
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2021 08:17pm

جھنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دوران ڈکیتی قتل کئے جانےوالے رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کوگرفتار کرلیا جنہوں نے اقبال جرم بھی کر لیا۔

ڈی پی اوجھنگ سرفرازورک نےپریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ تقریباًایک ماہ قبل تھا نہ شورکوٹ سٹی کےعلاقے میں دوران ڈکیتی رکشہ ڈرائیور مظہرجو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کارہائشی تھاکوقتل کردیا گیا۔جس پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئےمظہر کے قاتلوں ندیم،علی شہباز اور سجاد کوگرفتارکرلیا جن کا تعلق خانیوال سے ہے ملزمان نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

ڈی پی او نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان گرفتار کر نے پر شورکوٹ سٹی پولیس کو شاباش بھی دی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور ان کی سر کوبی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔