گلیڈی ایٹرزویسپا ورلڈیوتھ اسکریبل کپ کیلئے6رکنی قومی ٹیم کاانتخاب
کراچی: گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کیلئے پاکستان کی چھ رکنی ٹیم کا انتخاب ہوگیا، قومی چیمپیئن سید عماد علی نے 2 روزہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے 2 روزہ آن لائن کوالیفائرز میں ٹاپ 12 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹاپ 6 کھلاڑیوں نے ویسپا یوتھ کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی۔
نیشنل چیمپیئن سید عماد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 24 میں سے 21 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، حشام ہادی خان 17 فتوحات کے ساتھ دوسرے اور مونس خان تیسرے نمبر پر رہے۔ علی سلمان، عثمان شوکت اور علی واصف بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ویسپا یوتھ کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، پاکستان کی میزبانی میں آن لائن ویسپا یوتھ اسکریبل کپ 22 جنوری سے شروع ہوگا جس میں 16 ممالک کے 96 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔