'حکومت عوام کی عملی خدمت میں یقین رکھتی ہے'

ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان کہتےہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
شائع 16 جنوری 2021 09:42pm

ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان کہتےہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی عملی خدمت میں یقین رکھتی ہے۔

راولپنڈی کے نواح میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بلاامتیاز تمام ضروریات زندگی فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کو ملک کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ریڈیو پاکستان