'وزیراعظم کا مشیر کمیشن کھاتے ہوئے پکڑا گیا'

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے شہبازشریف کے ...
شائع 16 جنوری 2021 07:32pm

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے شہبازشریف کے بغض میں پھولوں کا شہر کچرے کا ڈھیر بنادیا،حکومت جہازوں کی لیز وقت پر ادا نہ کرسکی،وزیراعظم کے مشیر کمیشن کھاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے، ملک کی خدمت کرنےوالےکٹہرےمیں کھڑے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ک جوکچرانہیں اٹھاسکتےوہ کہتےہیں معاہدہ مہنگاتھا، پھولوں کے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج گدھاگاڑیوں پر کچرااٹھایا جارہا ہے، شہبازشریف کےبغض میں لاہورکوتباہ کیاجارہاہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےمنصوبوں میں اربوں روپےکی بچت کی، یہ جہازوں کی لیزکےپیسےوقت پرادانہیں کرسکتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مشیرکمیشن کھاتے ہوئے پکڑا گیا۔