Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

غذر میں سردی سے نظام زندگی مفلوج

غذر میں شدید ترین سردی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ عوام...
شائع 11 جنوری 2021 10:23pm

غذر میں شدید ترین سردی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ عوام کوپینےکے پانی اور گیس سمیت مختلف ضروریات زندگی کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے۔

ملک کےبالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی کا راج ہے غذرمیں مسلسل برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

شدید ترین سردی سے جھیلوں اورپانی کی پائپ لائنوں میں برف جمنے سے عوام کےلیے پانی کا حصول امتحان بن گیا۔

دوسری جانب گیس لودشیڈنگ کےباعث شہریوں کوایندھن کےحصول میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔فی کلو ایل پی جی بھی دو سو بیس روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

عوام نے حکام سے اشئائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے اورپرائس کنٹرول کمیٹی کوفعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

gas load shedding

LPG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div