متحدہ رہنما سلمان مجاہد کا سیلزمین پر تشدد

دو منٹ انتظار کا کیوں کہا؟ ابھی کیوں نہیں؟ رہنما ایم کیو ایم...
شائع 09 جنوری 2021 07:55pm

دو منٹ انتظار کا کیوں کہا؟ ابھی کیوں نہیں؟ رہنما ایم کیو ایم سلمان مجاہد نے سیلز مین پر تشدد کردیا۔ سلمان نے دودھ کے دو کاٹن رکھنے کا کہا تھا۔

متحدہ کے رہنما نے تھپڑ برسا دیے۔ اسٹور مالکان نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نےڈیفنس کے علاقے میں دو منٹ انتطار کا جواب سن کر آپے سے باہر ہوگئے اورسیلز مین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

واقعہ رواں ماہ چار جنوری کو ڈیفنس میں پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔

سی سی ٹی وی میں سلمان مجاہد کوسیلز مین پرتھپڑ برساتے دیکھاجا سکتا ہے واقعے کے وقت سلمان مجاہد کے ساتھ پولیس کے دو گن مین بھی موجود تھے۔

اسٹورانتظامیہ کے مطابق سلمان مجاہد سیلزمین کے پاس گئے اوردودھ کے دو کارٹن رکھنے کا کہا۔سیلزمین نے تھوڑا انتظار کا کہا تو سلمان مجاہد آپےسے باہر ہوگئے، سیلزمین جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دیئے۔

سلمان مجاہد نے واقع کی اطلاع ون فائیوپرکی جس کے بعدپولیس سیلز مین اوراسٹورمنیجر کو تھانے لےگئی۔ اسٹور مالکان نے واقعے کی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔