مانسہرہ:کمرے میں گیس جمع ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ میں کمرے میں گیس جمع ہونے کے باعث دم...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 12:48pm

مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ میں کمرے میں گیس جمع ہونے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ پر ٹھاکرہ میرا میں افسوسناک واقع پیش آیا جہاں پر سردی سے خود کو بچانے کیلئے گیس ہیٹر رات کو جلتا چھوڑنے والا خاندان ابدی نیند سو گیا،پانوروڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ماں، بیٹا، بیوی اور 3کمسن بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد گھر پہنچ گی اور لاشوں کو کنگ عبد اللہ ٹیچنگ اسپتال پہنچایا جہاں پر موت کی تصدیق کرتےہوئے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں،جاں بحق ہونے والے میں محمد افضل، اس کی بیوی ،والدہ اور 3بچے شامل ہیں۔