لاہور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال،عملے کے 3 افراد کورونا کا شکار
کورونا کے وار جاری ہیں ۔ایل آر ایچ کے طبی عملے کے مزید تین افراد...
کورونا کے وار جاری ہیں ۔ایل آر ایچ کے طبی عملے کے مزید تین افراد کورونا وائرس کا شکار،متاثرہ افراد میں میڈیکل آفیسر، ایک میل اور ایک فیمیل نرس شامل ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کے کارڈیو تھراسک یونٹ کے عملے کے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،متاثر ہونے والے عملے میں ایک میڈیکل آفیسر، ایک میل اور ایک فیمیل نرس شامل ہیں۔یونٹ میں ساتھ کام کرنے والے دو ڈاکٹرز کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے جبکہ وارڈ کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
تاہم فلوقت وارڈ میں دو مریض داخل ہیں ان کو دوسرے وارڈ شفٹ کر کے وارڈ میں جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے۔کارڈیو تھراسک وارڈ ایمرجنسی کے مریضوں کے لئے کھلا رہے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔