'سابقہ حکومت کا گند بھی ہم صاف کریں گے'
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کا گند بھی ہم صاف کریں گے۔
وزیر اعلی کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے تحریک انصاف سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور کو 9 زونز میں تقسیم کر رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر کرینگے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سابقہ حکومت نے جس کمپنی کیساتھ معاہدہ کیا اور قومی خزانے کو زہر آلود ٹیکہ لگایا گیا، اس کی انکوائری کی جائے گی۔
وہ کہتی ہیں کہ لاہور کا گند اٹھانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی پالیسی بنا رہی ہے، سابقہ حکومت کا گند بھی صاف کریں گے اور ٹھگوں کے اثاثے بھی سامنے لائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کا متنجن ملکر ضمنی انتخابات میں آنا چاہتا ہے، شوق سے آئے۔ ضمنی انتخاب بھی ہم جیتیں گے۔ استعفی کا شور ڈالنے والے اب گھبرا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مستحکم ہے، ان گیارہ جماعتوں کا اتحاد صرف ایک بات پر ہے کہ احتساب نہیں ہونا چاہیے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔