'خواجہ آصف نیب کو مطمئن نہیں کرسکے'

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نیب کو مطمئن نہیں...
شائع 02 جنوری 2021 06:23pm

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نیب کو مطمئن نہیں کرسکے، یو اے ای میں ماہانہ22لاکھ روپے تنخواہ کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔لیگی رہنما نے اپنے قائد کی طرح ٹی ٹی کا طریقہ اپنایا، وزارت جاتے ہی نوکری بھی چلی گئی۔

بیرسٹر شہزاداکبر نےمعاون خصوصی عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ خواجہ آصف سے پوچھا جائے تنخواہ کے اکاؤنٹ ٹرانسفر کی تفصیلات دیں تو کہتے ہیں وہ مجھے کیش دیتے تھے۔پوری دنیا میں تنخواہ بذریعہ بینک اکاؤنٹ ملتی ہے، خواجہ آصف کے پاس کوئی پے سلپ نہیں۔

شہزاداکبرکاکہنا تھا خواجہ آصف کو یہ نوکری صرف اس وقت ملی جب وہ وزیر دفاع تھے۔آجکل دبئی کی نوکری کیوں نہیں کر رہے۔خواجہ آصف کے کیس میں بھی کیلبری فونٹ والا سلسلہ نکل آیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی پھُس ہوگئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیب قوانین تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائے، نیب قوانین سابق حکمرانوں نے بنائے۔