'مینول ویزا ختم کرنیکا اعلان'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
شائع 01 جنوری 2021 06:03pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلےدن 2لاکھ آن لائن ویزا درخواستیں موصول ہوئیں، آج سے مینول ویزا ختم کردیا ہے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کوکرک واقعہ پرسخت نوٹس لینےکاکہا ہے، مفتی کفایت کا کیس خیبرپختونخواحکومت کودیدیاہے، پاک فوج کےخلاف بولنےوالوں کونہیں چھوڑیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیموں کو نوٹس لیا ہے، عسکری تنظیمیں کسی صورت قابل قبول نہیں، 16فروری کو نوازشریف کاپاسپورٹ ری نیونہیں ہوگا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا میڈیا پاکستان کا ہے، پیپلزپارٹی نےسینیٹ الیکشن لڑنےکافیصلہ کیا ہے، ن لیگ بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی، فضل الرحمان بیگانےکی شادی میں عبداللہ دیواناہیں، فضل الرحمان کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ میری اطلاع کے مطابق جنرل مشرف بہت بیمارہیں، نوازشریف کےپاسپورٹ کی معیاد16فروری کوختم ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آٹاچینی چوراورمافیازسےلڑ رہے ہیں، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، نوازشریف کووطن لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ برطانیہ سےملزمان کےتبادلےکاکوئی معاہدہ نہیں، ابھی صرف پاسپورٹ کارینیول روک سکتے ہیں۔