پی ٹی آئی کا فنکشنل لیگ سے رابطہ

تحریک انصاف نے مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا ہے ،تحریک انصاف کا 3...
شائع 01 جنوری 2021 05:57pm

تحریک انصاف نے مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا ہے ،تحریک انصاف کا 3 رکنی وفد فنکشنل لیگ ہاؤس پہنچ گیا۔

وفد میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی ،حلیم عادل شیخ اورخرم شیر زمان شامل ہیں ،وفد میں فنکشنل لیگ کے رہنما سردارعبدالرحیم، نند کمارگوکلانی سمیت دیگربھی موجود ہیں۔

وفد ضمنی انتخابات، سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی پر مشاورت، سندھ حکومت کی گورننس سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کرے گا۔