سی ڈی ڈبلیو پی کی گریٹر کراچی واٹرسپلائی منصوبے'کے فور' کی منظوری
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 25ارب روپے سےزائد کی لاگت سےگریٹر...
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 25ارب روپے سےزائد کی لاگت سےگریٹر کراچی واٹرسپلائی منصوبے 'کے فور' اورپانچ ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تین منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان کے زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےوزیراعظم کےتعلیمی اصلاحات پروگرام کےتحت وفاقی دارالحکومت میں تین ارب روپےسےزائد لاگت سے دو سو اسکولوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔