'کراچی والوں کو احساس دلایا جاتا ہے کہ تم پاکستانی نہیں ہو'
کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ...
کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کو آج بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، انہیں احساس دلایا جاتا ہے کہ تم پاکستانی نہیں ہو، کراچی میں ہر طبقے نے مردم شماری کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی والوں کو احساس دلایا جاتا ہے کہ تم پاکستانی نہیں ہو۔
انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر بھی کھل کر تنقید کی اور کہا یہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہیں حکومت سے فوری الگ ہونا چاہیئے، یہ حکومت گھٹنوں کے بل آجائے گی۔
چیئرمین پی ایس پی نے مزید کہا کہ کوٹا سسٹم سے کراچی پر ظلم کیا گیا، اس کی وجہ سے تعصب کی دیوار آج بھی کھڑی ہے، کوٹا سسٹم سے زیادہ نقصان سندھی بھائیوں کا ہوا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔