'سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑیں گے'

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں...
شائع 26 دسمبر 2020 03:25pm

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے ہم میدان خالی نہیں چھوڑتے۔ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو جمع کرادیئے ہیں، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے وزراء بیک ڈورسے آئے ہیں انہیں صرف اپنی نوکری کی فکر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتخہ خوانی بھی کی۔