جے یو آئی میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جے یو آئی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جے یو آئی میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے، دیرینہ ساتھیوں کی ذرا سی تنقید برداشت نہیں، پارٹی عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے، اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔
ٹویٹ میں مزید لکھا کہ دوسروں کو اسلام کی مثالوں کے حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے؟ جماعت میں آزادی اظہار کا یہ عالم ہے؟۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔